ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2025
 
 

پلوامہ واقعہ میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی بیوائوں کے احتجاج پر کانگریس اوربی جے پی آمنے سامنے

       
مناظر: 717 | 12 Mar 2023  

 

جے پور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس کی جانب سے بی جے پی لیڈر کیرودی لال مینا کو گرفتارکئے جانے کے ایک دن بعد پارٹی کارکنوں نے آج جے پور میں ایک اور احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس رہنما اوروزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے کیرودی لال مینا پرفوجیوں کی بیوائوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ کیرودی لال مینا نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔احتجاج میں آج اس وقت تشددبھڑک اٹھا جب مظاہرین اشوک گہلوٹ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہے تھے۔مظاہرے کی قیادت 2019کے پلوامہ واقعے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی بیوائیں کر رہی تھیں جو اپنے اہلخانہ کے لیے نوکریوں اور دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہی ہیں۔جمعہ کی صبح پولیس نے جے پور میں نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والی بیوائوں کو وہاں سے ہٹا دیا اور انہیں ان کے متعلقہ رہائشی علاقوں کے قریب اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔اشوک گہلوٹ نے آج دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی بیوائوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نوکری صرف ان کے بچوں کو دی جانی چاہیے۔ پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کی بیوائوں نے ان سے ملاقات نہیں کی۔بی جے پی نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس کارروائی کو بیوائوں کی توہین قرار دیااور کہا کہ وہ ان خاندانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر رہی ہے۔پولیس کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ بیوائوں کے مسائل کو ہمدردی سے سنا جانا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0