سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر شہر میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
تحقیقاتی ادارے نے شہر کے علاقے حبہ کدل میں عزیر احمد کے گھر پر چھاپہ مارا۔ادارے کے اہلکاروں نے گھر کی تلاشی کے دوران مکینوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ جائیداد اور بینک کی دستاویزات اور موبائل فون ضبط کر لیے۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد، پلوامہ اور کپواڑہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے کے سرینگر میں گھر وں پر چھاپے
مناظر: 228 | 13 Mar 2023