منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :پاکستان کے آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹر مختلف علاقوں میں چسپاں ، بھارت میں تھرتھلی

       
مناظر: 327 | 14 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرمختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے اور کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیاگیا ہے ۔
سرینگر اور اسکے ملحقہ دیگر علاقوں میں متعدد مقامات پرجنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں جن پر آرمی چیف کے بیان کا متن بھی درج ہے کہ” دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیاجاناچاہیے”۔بعض پوسٹروں میں درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ “بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور اسکی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا”۔ایک پوسٹر میں درج ہے “میں واضح کردینا چاہتاہوں کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں بلکہ اگر کبھی ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا “۔کشمیری یوتھ اور سولجر آف اسلام کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں بزرگ کشمیری حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کا مشہور نعرہ ‘ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے’بھی درج ہے، جو سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کئے گئے ۔ پوسٹروں کو فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پر بھی جاری کیاگیا ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0