جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

جموں وکشمیر کی شناخت، سالمیت، وحدت ہمارے لئے موت و حیات کا سوال ہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ

       
مناظر: 801 | 14 Mar 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اس وقت سخت ترین دور سے گزر رہا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب تمام سیاسی اور نظریاتی اختلافات بالائے طاق رکھ کر اپنی ریاست کے خصوصی درجے کی بحالی کیلئے متحد ہوجائیں۔

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سری نگر واپسی پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نازک اور مشکل ترین دور سے نجات کا راز اتحاد و اتفاق ہی ہے اور جموں وکشمیر کے ہر ایک پشتینی باشندے کو ثابت قدم، پرعزم اور یک زبان ہونے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں جموں وکشمیر کی شناخت، سالمیت، وحدت، انفرادیت خصوصا بھائی چارے کو قائم و دائم رکھنا ہمارے لئے موت و حیات کا سوال ہے۔ ہمیں اپنے تہذیب و تمدن، کلچر کے علاوہ ان چیزوں کی رکھوالی کرنے ہے ، جو کشمیریوں کو خاص بناتی ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ موجودہ درآمدہ شدہ حکمران اقتدار میں نشے میں اتنے محو ہے کہ ان کے کانوں تک لوگوں کی حق کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے۔ ایسے میں ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ بنائے رکھیں اور ان کی آواز بن کر انہیں راحت پہنچانے کی کوشش کریں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ میں خود اعتمادی اور خدا اعتمادی کا جذبہ پیدا کرکے قوم و ملت کی خدمت میں جٹ جائیں اور اپنی جماعت نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0