جموں (نیوز ڈیسک ) جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا زہریلا بیان سامنے آگیا ، منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اس بارے میں پارلیمنٹ میں اپنایا گیا موقف جلد پورا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزر گوں کی طرف سے دیکھے گئے اکھنڈ بھارت کا خواب بھی ضرور پورا ہوگا ۔
منوج سنہا نے سفید جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ اگست دو ہزار انیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کئے جانے سے ان مہاجرین کو ان کے حقوق ملے ہیں، جن حقوق سے یہ لوگ گزشتہ ستر برس سے محروم رکھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آباد مغربی پاکستان کے رفیوجیوں کو بھی اس اقدام سے تمام حقوق مل پائے ہیں۔
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ،اکھنڈ بھارت کا خواب ضرور پورا ہوگا، منوج سنہا کی زہر فشانی
مناظر: 471 | 15 Mar 2023