بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آگرہ: خواتین سے چھیڑ چھاڑ ، مزاحمت پر ہندو انتہا پسندوںنے برہنہ کر دیا

       
مناظر: 399 | 15 Mar 2023  

 

آگرہ (نیو زڈیسک ) اترپردیش کے ضلع آگرہ میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کی مزاحمت کرنے پر ایک گروپ نے 20 سالہ خاتون کو مبینہ مار پیٹ کی اور اسے برہنہ کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ ہفتہ دو افراد کی جانب سے خواتین کو چھیڑچھاڑ کرنے پر مذکورہ خاتون نے اعتراض کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں افراد دیگر 11 افراد کے ساتھ جو لاٹھیوں سے مسلح تھے، اس کے مکان میں گھس کر خاتون کو برہنہ کیا اور اس کے افرادِ خاندان کو بھی زدوکوب کیا۔ خاتون نے بتایا کہ ملزمین نے پولیس میں شکایت درج کرنے پر اس کے افرادِ خاندان کو ہلاک کرنے کی دھمکی بھی دی۔ تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت 13 ملزموں کے خلاف تاج گنج پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر راج کمار نے بتایا کہ ملزمین فرار ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کوشش کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0