ہاویری(نیوز ڈیسک )بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں پلنے والے ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں اورایک مسجد پرپتھرائو کیا جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
ریاست کے ضلع ہاویری میںہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر حملہ اور پتھرا ئوکیا جس کے نتیجے میں ہندو مسلم تصادم شروع ہو گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہندوتوا ملیشیا گروپ نے مسلمانوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہندوتوا ملیشیا کے کارکنوں نے مقامی اردو اسکول پر بھی پتھرا ئوکیا جس کے بعد طلبا ء کلاسوں سے باہر نکل آئے اور مدد کے لیے پکار تے رہے۔ہندوانتہا پسندوں نے ایک آٹو ڈرائیور پر بھی حملہ کیا اور اس کے رکشے کو نقصان پہنچایا۔ کشیدگی میں اضافے کے بعد پولیس نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں اور ان علاقوں میں پولیس کوتعینات کیا جہاں مسلمان بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔