منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی پولیس کانسٹیل نے خودکشی کر لی

       
مناظر: 614 | 16 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈین ریزرو پولیس کی 18ویں بٹالین کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل عمر فاروق نے ضلع کے علاقے ہیلر میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کی ۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ پولیس کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نے بدھ کی شام ہیلرر کیمپ میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔اسے فوری طور پر جی ایم سی اسلام آباد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکارکی خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کے بڑھتے رجحان اور خودکشیوں کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کرنے کے بعد فورسز میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0