جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی طرف سے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی دعوت

       
مناظر: 398 | 16 Mar 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارت نے پاکستان کوآئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو آئندہ ماہ کو گروپ کے دیگر رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو 28 اپریل کونئی دلی میں منعقد ہو گا۔بھارت نے یہ دعوت نامہ 8 ملکی شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے بھیجا ہے ۔ بھارت نے مئی میں منعقد ہونے والے وزارائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی دعوت دی ہے۔بھارت رواں سال کے آخر میں ایس سی او کے سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو بھی الگ الگ دعوت نامے بھیجنے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں پاکستان ، بھارت، روس، چین، جمہوریہ کرغزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0