جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں ہندو اسلام سے خوفزدہ ، اذان کیلئے نصب مساجد سے لائوڈ اسپیکر اتارے جانے لگے

       
مناظر: 700 | 17 Mar 2023  

 

ایودھیا (نیوز ڈیسک )مقدس ماہ ِ رمضان کے دوران مسلمانوں کے لئے بہترین سہولتوں کو یقینی بنانے حکومت ِ اترپردیش سے خواہش کرتے ہوئے ریاستی اقلیتی کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی حکام‘ مساجد سے ان لاؤڈ اسپیکرس کو بھی نکال رہے ہیں جو قوانین کے مطابق نصب کئے گئے ہیں۔ کمیشن کے صدرنشین اشفاق سیفی نے کہا کہ انہیں بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے رہنمایانہ خطوط بشمول ڈیسبل کی حدود کی تعمیل کرتے ہوئے نصب کردہ لاؤڈ اسپیکرس کو بھی مقامی انتظامیہ کی جانب سے نکالا جارہا ہے۔ سیفی نے کہا کہ انہوں نے یوپی کے چیف سکریٹری کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی خواہش کی ہے کہ قانون کے مطابق نصب کردہ لاؤڈ اسپیکرس نہ نکالے جائیں۔ انہوں نے اعلیٰ سرکاری عہدیدار سے کہا ہے کہ مسلمانوں کو سیکوریٹی اور ہم آہنگی کا احساس دلایا جائے۔
سیفی نے کہا کہ میں نے ریاستی چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا ہے اور تمام پولیس سربراہان اور ضلع مجسٹریٹس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماہ ِ رمضان کے دوران جو توقع ہے کہ 23 مارچ سے شروع ہوگا‘ مسلمانوں کو بہترین سہولتیں اور سیکوریٹی فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے مجھے بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ہائی کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق مساجد کے اوپر لگائے گئے لاؤڈ اسپیکرس کو بھی مقامی انتظامیہ زبردستی نکال رہا ہے۔ میں نے چیف سکریٹری سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ قوانین کے مطابق نصب کئے گئے لاؤڈ اسپیکرس کو نہ نکالا جائے۔ اترپردیش حکومت نے مذہبی مقامات سے غیرمجاز لاؤڈ اسپیکرس نکالنے کے لئے ایک مہم چلائی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0