ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

برطانیہ کی معروف امیر ترین شخصیت ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا

       
مناظر: 409 | 17 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے معروف اور امیر ترین تاجر الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک الفریڈ ولیم بیسٹ بھی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔ کچھ ماہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے مسجد سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کا کیپشن درج تھا کہ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اللہ جسے گمراہ کردے اسےکوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ حال ہی میں ایلفی بیسٹ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کا کیپش درج تھا، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں سنڈے ٹائمز یو کے نے ایلفی کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایلفی نے 1990 میں ایک فون شاپ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0