منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

پونچھ :حادثاتی فائرنگ سے 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

       
مناظر: 627 | 17 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 2 اہلکار اپنے ہی ایک اہلکار کی رائفل چلنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے پونچھ کالج کے قریب تعینات سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل زخمی ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ منتقل کردیاگیا ہے ۔اس دوران پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر اور دیگر علاقوں میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکار اکثر ساتھی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک اورزخمی ہو جاتے ہیں ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0