منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی بھارت کیلئے خطرناک ، بی جے پی حکومت میں کشمیر میں ترقیاتی کا م رک گئے ،رجنی پاٹل

       
مناظر: 643 | 17 Mar 2023  

جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کی سینئر رہنما رجنی پاٹل نے کہا ہے کہ بھارت میں جمہوری اداروں کو خطرات لاحق ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی حلیف جماعتیں تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
رجنی پاٹل نے جموں میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا ہرجمہوریت پسند شخص کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جموںوکشمیر میں ترقیاتی رک گئے ہیں اور کشمیریوں کی فلاح و بہبود اور جموں و کشمیر کی ترقی کے حوالے سے محض کھوکھلے دعوے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اور دیگر اہم عوامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0