اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کاؤنسل کی پرمننٹ ممبرشپ کا خواہشمند تو ہے مگر ایسا کرنے سے پہلے اسے اپنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ بھارت کا اپنے ملک میں اقلیتوں پر ظلم و جبر کا ریکارڈ بھارت کو اقوام متحدہ کی پرمننٹ ممبرشپ کے قابل نہیں رکھتا۔ بھارت نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی اپنی انتہا پسندی اور جاسوسی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے بھارت جیسے ملک کو اقوام متحدہ سیکورٹی کاؤنسل کی پرمننٹ ممبر شپ نہیں دی جا سکتی۔ مذہبی انتہا پسندی، دہشت گردی، جاسوسی اور انتشار پسندی میں ملوث بھارت اس کا اہل نہیں کہ اسکو اتنے بڑے مقام سے نوازا جائے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت کی ان تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت سے سخت نوٹس لے
بھارت کا اقوام متحدہ کی مستقل ممبر شپ کا خواب مگر شرمناک حقیقت بے نقاب
مناظر: 947 | 12 Dec 2022