بنگلور(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمت بسوا سرما نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے تمام مدارس کوبند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔
ہیمنت بسوا سرما نے ریاست کرناٹک کے شہر بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ انکی حکومت پہلے ہی6سو مدارس بند کر چکی ہے اور باقی تمام مدرسوں کو بھی جلد ہی بند کر دیا جائے گا۔ ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی سے وابستہ ہیمنت بسوا نے مزید کہا کہ بھارت کو مدارس کی نہیں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے ۔ آسام میں اس وقت3ہزار رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس ہیں۔ وزیر اعلیٰ سال2020میں ایک قانون بھی لائے تھے جس کے ذریعے تمام مدارس کو ریگولر سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ بنگلہ دیش سے لوگ آسام آکر ہماری تذیب و ثقافت کو خراب کررہے ہیں ۔
دریں اثناکرناٹک اسمبلی کے رکن اسمبلی باسنا گوڈا پائل یتنال نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور انہوںنے بھی مدارس کے خلاف خوف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر بی جے پی اگلے انتخابات میں بھی ریاست میں اقتدار میں آئی تو وہ کرناٹک کے تمام مدارس کو بند کر دے گی۔
جلد بھارت کے سارے مدارس بند کر دوں گا ، وزیر اعلیٰ آسام کی مسلمانوں کیخلاف زہر فشانی
مناظر: 342 | 18 Mar 2023