جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ ڈالنے کا حق ختم کیا جائے ، بی جے پی رکن اسمبلی کا نفرت انگیز بیان

       
مناظر: 801 | 18 Mar 2023  

پٹنہ(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے ملک میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہری بھوشن ٹھاکر نے پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مسلمان بھارت میں رہے تو تباہی ہوگی اور انکا ووٹنگ کا حق ختم کردینا چاہیے۔ہری بھوشن ٹھاکا یہ نفرت انگیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بہار کی ریاستی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کی وجہ سے اسمبلی اور اسکے باہر ہنگامہ آرائی جا ری ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید زہر افشانی کرتے ہوئے کہاکہ اویسی جیسے لوگ 2047 تک ہندوستان کو ایک اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستان کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا، مسلمان پاکستان چلے گئے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جاگ گئی ہے اور امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسد الدین اویسی ہفتہ اور اتوار کو بہار کے مسلم اکثریتی علاقے سیمانچل کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ریلیوں اور مارچ کی قیادت کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0