اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جب کہ بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔