پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، امریکی جنرل کا امریکی سینیٹ میں بیان

       
مناظر: 423 | 19 Mar 2023  

 

واشنگٹن(نیو زڈیسک ) اعلیٰ امریکی جنرل نے سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی بحران کے خدشات سے قطع نظر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ کمانڈ اور کنٹرول پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سلامتی کے طریقہ کار پر اعتماد ہے۔
سینیٹ میں کمانڈر جنرل سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے پس منظر میں محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں جس پر انہوں نے پاکستان کی ایٹمی پروگرام کی حفاظت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
جنرل کوریلا نے مزید کہا کہ میں وہاں فوجی قیادت سے رابطے میں ہوں اور میرے اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کے خدشات ان کا بجٹ، مالی صورتحال، موجودہ سیاسی صورتحال اور انسداد دہشت گردی ہے۔ جنرل مائیکل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستان میں دوبارہ سر اٹھانے کا بھی حوالہ دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0