سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے پر ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
بھارتی قابض انتظامیہ نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے یارو ہندواڑہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت شہری محمد عبداللہ میر کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔قابض انتظامیہ کی طر ف سے اس سلسلے میں جاری احکامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد عبداللہ مجاہدین کو مدد اور پناہ فراہم کر تاہے۔مذکورہ شہری کے خلاف پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں کالے قوانین کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
کشمیریوں پر اپنی ہی زمین تنگ ، مودی سرکارنے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی
مناظر: 709 | 20 Mar 2023