منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں یوم پاکستان مبارک کے پیغامات اور جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرچسپاں

       
مناظر: 448 | 20 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں 23مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان کے سلسلے میں مبارکبادی کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیری یوتھ، سولجرس آف اسلام اور جموں و کشمیر وارثین شہدا ء کی جانب سے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر لگائے گئے پوسٹروں پر شہید قائد حریت سید علی گیلانی کا مقبول عام نعرہ” ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” درج ہے۔پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹروں میں پاکستانیوں کو ان کے قومی دن کی مبارکباد دی گئی ہے۔پوسٹروں میں” جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور آزادی چاہتے ہیں”،” گو انڈیا گو بیک” اور ”جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے”جیسے نعرے درج ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے کہ بھارت نے کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں اوروہ حق خودارادیت کے جائزمطالبے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


پوسٹروں میں کشمیری عوام سے کہاگیاہے کہ یہ وقت متحدہ ہونے اور بھارتی قبضے کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کا ہے۔پوسٹروں میںامید ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان کے عوام مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے کام جاری رکھیں گے کیونکہ مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔پوسٹروں کو فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0