منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

عالمی ادار ے چھٹی سنگھ پورہ سمیت کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کرائیں:جی اے گلزار

       
مناظر: 911 | 20 Mar 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کشمیریوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کی ایک گھنائونی سازش تھی۔
غلام احمد گلزار نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی 23ویں برسی پرسرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ قتل عام دنیا کو یہ تاثر دینے کے لیے کیا گیاتھا کہ سکھ بھائی پاکستان کی ایماپرکشمیری مجاہدین کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ تاہم دنیا بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈے میں نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ25مارچ کو قتل عام کے پانچ دن بعدبھارتی فوج نے چھ بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر کے انہیں پتھری بل میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا اور ان پر غیر ملکی عسکریت پسندہونے کا لیبل لگا کر سکھوں کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ تاہم تحقیقات سے بھارتی ڈرامے کا پردہ فاش ہو گیا اور یہ ثابت ہو گیا کہ بھارتی فوج نے اپنے گھنائونے جرم کو چھپانے کے لیے معصوم شہریوں کو قتل کیاہے۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت کی تاریخ اس طرح کی گھنائونی کارروائیوں اور سازشوں سے بھری پڑی ہے، خاص طور پر جب بات مقبوضہ جموں و کشمیر میںتحریک آزادی سے نمٹنے کے بھارتی طرز عمل کی ہو۔انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کا مقصد تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے علاقے میں نفرت اور فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے اتحاد کے ساتھ بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے پر کشمیریوں کو سراہا۔ حریت رہنما نے کہا کہ اقلیتیں کشمیری معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں بھارت کی جانب سے مذموم مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔غلام احمد گلزار نے چھٹی سنگھ پورہ کے قتل عام سمیت کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے تمام واقعات کی بین الاقوامی ایجنسیوں سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے تحریک آزادی کشمیر کی مسلسل حمایت کرنے پر او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے سفیر کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0