\
منگل‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فورسز کا پلوامہ میں ریاض ڈار کے گھر پر چھاپہ

       
مناظر: 647 | 20 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول خصوصی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو نے آج ضلع پلوامہ میں ایک ممتاز مزاحمتی کمانڈرریاض ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر پیر کی صبح ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں عبدالعزیز ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔عبدالعزیز ڈار ممتاز مزاحمتی کمانڈر ریاض احمد ڈار کے والد ہیں جو گزشتہ 8سال سے سرگرم ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ وہ علاقے میں طویل عرصے تک زندہ رہنے والے کمانڈروں میں سے ایک ہیں۔