جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

گزشتہ چار ماہ کے دوران مہاراشٹر میں 50مسلم مخالف ریلیاں نکالی گئیں

       
مناظر: 205 | 21 Mar 2023  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر کے 36اضلاع میں گزشتہ سال نومبر سے اب تک کم سے کم50 مسلم مخالف ریلیاں نکالی جا چکی ہیں۔
انڈین ایکسپریس نے کہاہے کہ دائیں بازو کی ہندوتوا تنظیم ‘ہندو جان آکروش مورچہ’ نے ممبئی شہر کے وسط میں مسلم مخالف ریلیاں نکالیں جن میں زعفرانی جھنڈے اٹھائے اور ٹوپیاں پہنے ہندوئوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ریلی کے مقررین نے بھارت میں اقلیتوں پر حملہ کیا اور مسلمانوںکے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ بھارت کی حمایت جماعت بی جے پی ان ریلیوں سے خود کو دور کرتی ہے، تاہم ان ریلیوں میں پارٹی کے دیگرلیڈر بشمول مقامی بی جے پی ایم ایل اے اور ایم پی ان میں موجود تھے ۔ ان ریلیوں میں بی جے پی کے معطل رہنما اور تلنگانہ کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ، کالی چرن مہاراج اور کاجل ہندوستانی کی طرف سے تقاریر کی جاتی ہیں ۔ ان میں سے کم سے کم دو بی جے پی لیڈروں پر نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات درج ہیں ۔ 12مارچ کو ممبئی کی میرا روڈ پر ایک ایسی ہی مسلم مخالف ریلی نکالی گئی جس میں بعض ہندوتوا مقررین نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ پر زور دیا۔اگرچہ مہاراشٹرا پولیس کے افسر اس موقع پر موجود تھے تاہم ان میں سے کسی نے بھی اس پر دھیان نہیں دیا اور نہ ہی کسی کی طرف سے مقدمہ درج کرایاگیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0