جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: بدنام زمانہ این آئی اے نے ایک اور کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

       
مناظر: 642 | 21 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کشمیری صحافی عرفان معراج کو نئی دلی میں انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمات میں تفتیش کیلئے گرفتار کر لیا ہے۔
فری لانس صحافی عرفان کو نئی دلی سے سرینگر آنے والی این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا۔ بھارتی قابض انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان معراج کونئی دلی میں اس کے خلاف درج مقدمہ میں این آئی اے کی طرف سے تحقیقات کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ “بھارتی حکومت کو قابل اعتماد معلومات موصول ہوئی ہیں کہ بعض رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈاین جی اوز، ٹرسٹ اور سوسائٹیز صحت عامہ اور تعلیم جیسی فلاحی سرگرمیوں کیلئے ملک اور بیرون ملک سے عطیات وصول کر رہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0