جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

اڈانی کی کرپشن کیخلاف تحقیقات میں مودی رکاوٹ بن گیا ، پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی خبریں 

       
مناظر: 648 | 21 Mar 2023  

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں کانگریس پارٹی نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہاہے کہ ہندوتوا بی جے پی پارٹی جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔
کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پرمود تیواری نے نئی دلی میں پارلیمنٹ ہائوس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے اور اپوزیشن کے کسی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی۔انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایما پر ہو رہا ہے کیونکہ مودی حکومت اڈانی کے معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مالیاتی دھوکہ دہی ملوث بزنس ٹائیکون اڈانی کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات نہیں ہونے دے رہی ہے ۔پرمود تیواری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے کیونکہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے تاہم مودی حکومت اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0