جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

جنوبی وزیرستان: انگور اڈا میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

       
مناظر: 602 | 21 Mar 2023  

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انگور اڈا کے مقام پردہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے، ان کا تعلق انٹر سروسز انٹیلی جنس سے تھا۔ شہید بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار اداکیا۔ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ بر یگیڈیئر برکی کے سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلامِ پیش کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0