جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

       
مناظر: 804 | 21 Mar 2023  

اسلام آباد (نیو زڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کھوٹی میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے۔شہدا میں حولدار محمد اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستے مسدود کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0