ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کا قیام 20 ویں صدی کا معجزہ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

       
مناظر: 252 | 23 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نوزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قیام 20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن موجودہ حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوش حال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے، 23 مارچ 1940ء کو برِصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی ۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے پچھلے 75 سال کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبرد آزما ہوتے دیکھا، قدرتی آفات سمیت بہت سے بحرانوں سے لڑتے دیکھا ہے، کئی مواقع ایسے آئے جب ہم نے مشکلات پر قابو پالیا اور کئی سنگِ میل حاصل کیے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانیت کو درپیش مسائل کے حل اور عالمی امن کے لیے ذمے دار قوم کا کردار ادا کیا، ہم یومِ پاکستان پر اپنے بانیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں ان چیلنجز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سامنے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ آج ہمیں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے، پاکستان سیاسی و آئینی جدوجہد کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا تھا، ملک کا مستقبل آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا مقدر عظیم کامیابیاں اور بلندیاں حاصل کرنا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0