ہفتہ‬‮   13   ستمبر‬‮   2025
 
 

تمام تر بھارتی دبائو مسترد ، مقبوضہ کشمیر میں آج پہلا روزہ رکھا گیا

       
مناظر: 442 | 23 Mar 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا۔ مقبوضہ علاقے میں آج(جمعرات) سے ماہ رمقدس کے آغاز کے اعلانات بدھ کے روز مساجد سے کیے گئے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بھارت میں چونکہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تو بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں کشمیر پر سخت دبائو تھاکہ یکم رمضان بھارت کیساتھ کی جائے تاہم تمام تر دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر اور کشتواڑ اور انجمن شرعی شعیان سمیت مختلف مذہبی اداروں نے بھی آج سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں کپواڑہ ضلع کی مسجد پاک میں مفتی طاہر صاحب روزے کا اعلان کر رہے ہیں۔