منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

جھوٹے الزام ، نئی دلی عدالت نے کشمیری صحافی کو 10روز کیلئے بدنام زمانہ NIA کی تحویل میں دیدیا

       
مناظر: 637 | 23 Mar 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے کشمیری صحافی عرفان معراج کو 10دن کیلئے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔
کشمیری صحافی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پیر کے روز سرینگر کی انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیاتھا اور بدھ کو نئی دلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پیش کیا گیا۔این آئی اے نے معراج سے تفتیش کیلئے عدالت سے 12دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔بھارتی ایجنسی نے معراج پر کئی جھوٹے الزامات کے فرد جرم عائد کی ہے۔آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن فار جسٹس نے ایک بیان میں کشمیر صحافی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ “عرفان معراج کی گرفتاری جموں و کشمیر میں صحافت اور اظہار رائے آزادی پر جاری حملے کا تسلسل ہے اور ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں “۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0