ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پولیس کا خالصتان تحریک کے رہنماءامرت پال سنگھ کے گھر پر چھاپہ،اہلیہ سے تفتیش

       
مناظر: 421 | 23 Mar 2023  

امرتسر (نیوز ڈیسک )بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی بیوی سے ان کے شوہر کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفتیش کی۔
سینئر پولیس اہلکاروں نے بدھ کو ڈی ایس پی ہرکرشن سنگھ کی قیادت میں امرت پال سنگھ کے آبائی گائوں جلو پور کھیراتو میں انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔پولیس نے ان کی اہلیہ سے جو کہ برطانیہ کی شہری ہیں، امرت پال سنگھ کی سرگرمیوں اور تنظیم ‘وارث پنجاب دے’ کے لیے بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کرنے سے متعلق تفتیش کی ۔اس سے قبل ڈی ایس پی رینک کی ایک خاتون اہلکار نے بھی امرت پال سنگھ کے گھر گئی اور ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد سے تفتیش کی تھی ۔اس دوران پنجاب پولیس نے ‘وارث پنجاب دے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جارہی کئے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0