جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس کا آغاز

       
مناظر: 460 | 24 Mar 2023  

 

مظفرآباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویرالیاس خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹرخالد خورشید نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزادہوگا اور ہم سب مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور اپنے لوگوں کو گلے لگائیں گے۔ گلگت مظفرآباد بس سروس کا آغاز دونوں خطوں کے عوام کے تاریخی روابط کی بحالی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب پہلا قدم ہے۔
آج کے دن کی مناسبت سے ایل او سی کے اس پار بڑا پیغام گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت مظفرآباد بس سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے کہاکہ 23 مارچ 1940 کو جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی تو ریاست جموں وکشمیر کی اکثریت مسلمان تھی اور پاکستان کی آزادی سے پہلے کشمیریوں نے الحاق پاکستان کی قرارداد منظورکی تھی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی کسی بھی پاکستانی سے بڑے پاکستانی ہیں۔ ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ تمام مسلمانوں کو کشمیریوں جیسا ایمان نصیب ہو۔دونوں حکومتوں کا یہ فیصلہ ہے کہ آنے والے وقت میں ہر وہ شعبہ دیکھنا ہے جس سے آگے بڑھنے میں مدد ملے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ یہ بس سروس بہت پہلے شروع کی جانی چاہیے تھی۔ یہ فاصلوں کو سمیٹنے کی ایک کوشش ہے۔ شونٹر ٹنل کے مکمل ہو جانے کے بعد لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔موجودہ وقت میں کوئی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ایسی نہیں ہے جو آزادکشمیر سے ڈائریکٹر گلگت جاتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کے غم اور قربانیوں کو ہم نہیں بھولے اور وہ دن دور نہیں جب ہم بھی مقبوضہ کشمیرجائیں گے اور اپنے لوگوں کو گلے لگائیں گے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0