منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

قومی سلامتی کے نام پر صحافیوں کو ہراسانی روکی جائے: ایڈیٹرس گلڈ

       
مناظر: 590 | 24 Mar 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے قانون کے استعمال پر چہارشنبہ کو تشویش ظاہر کی اور نظم وضبط سے کہا کہ وہ جمہوری اقدار کا احترام کرے اور قومی سلامتی کے نام پر صحافیوں کی ہراسانی روکے۔ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو بڑی تشویش ہے کہ صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے کا بہت زیادہ استعمال ہورہا ہے۔ حال میں این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار کشمیری صحافی عرفان معراج پر بھی یو اے پی اے لگادیا گیا۔ اطلاعات کے بموجب 20 مارچ کی دوپہر عرفان کو ایک تحقیقاتی عہدیدار نے موبائل پر فون کرکے چند منٹ کے لئے سری نگر میں این آئی اے کے مقامی دفتر آنے کو کہا۔ اس کے بعد عرفان معراج کو گرفتار کرکے دہلی منتقل کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0