منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری اور پاکستانی مضبوط بندھن میں بندھے ہیں:حریت کانفرنس

       
مناظر: 720 | 24 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے یوم پاکستان پرپاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اورپاکستانی مذہب کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نعیم احمد خان نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل ، خادم حسین، سبط شبیر قمی اور مولانا ساجد ندوی نے سرینگر سے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں اور خصوصاً کشمیریوں کے لیے سیاسی اہمیت کا حامل ملک ہے ، کشمیری سات دہائیوں سے آزادی کیلئے قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔دوسری طرف پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے فوراً بعد ہی مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں نے بھی گزشتہ روز پہلا روزہ رکھا۔ادھر واشنگٹن میں ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے امریکی وزارت خارجہ کی کشمیر بارے رپورٹ پر تبصرہ کرتے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم نے بوسنیا اور مشرقی تیمور کے بہیمانہ واقعات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0