منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

محمود ساغر کی طرف سے کشمیر بارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم

       
مناظر: 966 | 24 Mar 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کشمیر کے بارے میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے جموںو کشمیر کے بارے میں پاکستان کے غیر متزلز ل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں جموںو کشمیر میں انتشارپیدا کرنے کیلئے پھیلائے جارہے پروپیگنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جنرل سیدعاصم منیر کے بروقت بیان سے نہ صرف دیرینہ تنازعہ کشمیر کو 20 سال تک منجمد کرنے کے پروپیگنڈے کوبے نقاب کر دیا ہے بلکہ اس سے کشمیری عوام کا مورال بلند اوران کے جذبہ حریت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ،جو بھارتی قابض فورسز کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ محمود ساغر نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے واضح اور دوٹوک بیان نے بھارت کی مالی فنڈنگ سے پھیلائے جانیوالے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا ہے ۔بھارت گزشتہ کئی برس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی مذموم مہم جاری ر کھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے ہمیشہ کشمیر کاز کی بھرپورحمایت کی ہے۔محمود ساغر نے کہاکہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کی اپنی جدوجہد کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر پاکستانی فوج کے شکر گزار ہیںاور انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0