ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

       
مناظر: 555 | 25 Mar 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں کالعدم تنظیم سے وابستہ عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ دہشت گردی میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0