اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

مودی کی نااہلی ، بی جے پی حکومت میں 17 ہزار نوجوانوں نے خودکشی کی

       
مناظر: 842 | 25 Mar 2023  

 

بھوپال 24مارچ (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے اٹھارہ سالہ دور حکومت میں 17ہزار نوجوان نے خود کشی کی ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والوں میں 10ہزار سے زائد طلباءاورتقریباً 7ہزار نوجوان شامل ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی حکومت گزشتہ تین برسوں صرف 21ملازمتیں ہی پیدا کر سکی جبکہ 37لاکھ سے زائد خواندہ نوجوانوں او ایک لاکھ سے زائد غیر تربیت یافتہ نوجوانوں نے ملازمتوں کے لیے درخواستیں دیں۔
یوتھ کانگریس کے صدر وکرانت بھوریا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے 2003 میں حکومت تشکیل دی اور ٹھیک ایک سال بعد 2004میں پی ایم ٹی امتحان بدعنوانی معاملہ سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے تحت افسران اور طاقتور سیاسی رہنماؤں کا ایک مضبوط گٹھ سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کے امتحان سے متعلق بدعنوانی کے کئی معاملات میں ملوث رہا جس سے مدھیہ پردیش میں تقریباً ایک کروڑ نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0