منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری رہنما عبدالصمد انقلابی کی اترپردیش سنٹرل جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث حالت انتہائی تشویشناک

       
مناظر: 601 | 27 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیرکے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی بھارت کے اترپردیش کی وارانسی سنٹرل جیل میں بھوک ہڑتال پر ہے۔ ترجمان اور حریت رہنما محمد عمیر نے بتایا کہ جیل میں علا ج معالجے کی سہولت کی عدم فراہمی کی وجہ سے انکی صحت تیزی سے تشویشناک حد تک گرگئی ہے۔ ترجمان نے عبدالصمد انقلابی کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ انہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل نہیں کررہی ہے اور ان کی صحت کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ محمد عمیر نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر غیر قانونی نظربندی کے دوران جیل میں عبدالصمد انقلابی کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ دارانتظامیہ پر عائد ہو گی۔ واضح رہےپرنسپل اینڈ سیشن جج کپواڑہ نے گزشتہ ماہ 14فروری 2023کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیشی کے دوران جیل انتظامیہ کو ہدایت فی تھی کہ عبد الصمد انقلابی کو معقول طبی امداد فراہم کی جائے ۔ عدالت نے کہا تھا کہ عبد الصمد انقلابی کو اچھے ہسپتال میں چیک اپ کی سخت ضرورت ہے ۔
ترجمان محمد عمیر نے اقوام عالم بالخصوص اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور علمبرداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ عبدالصمد انقلابی کی قیمتی جان بچائی جا سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0