ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں ناگا علیحدگی پسند جنگجوؤں نے جیل توڑ دی؛ ایک اہلکار قتل اور متعدد زخمی

       
مناظر: 688 | 27 Mar 2023  

 

ایٹانگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ناگا علیحدگی پسند تنظیم کے دو گوریلا جنگجو ترپ ضلع کی جیل کو توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے جنگجوؤں کو روکنے کی کوشش کی تاہم جنگجو ایک پولیس اہلکار کو قتل اور متعدد کو زخمی کرکے جیل سے بھاگ گئے۔
جیل توڑ کر فرار ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت روکیش ہومچا اور ٹپتو کٹنیا کے نام سے ہوئی ہے۔ ان دونوں کو پولیس مقابلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ نامی جماعت اپنی الگ ریاست بنانے کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔
تاحال بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے کئی مشترکہ مہمات کرنے کے باجود علیحدگی پسندوں کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں غیر منصفانہ وسائل کی تقسیم اور ملکی دولت اشرافیہ تک محدود رہنے کے باعث غربت میں اضافے کی وجہ سے کئی ریاستوں میں علیحدگی پسند تنظیمیں اپنے حق کے لیے عسکری جدوجہد کر رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0