ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

چین کا اروناچل پردیش میں جی 20اجلاس میں شرکت سے انکار

       
مناظر: 822 | 27 Mar 2023  

 

نئی دہلی27مارچ(نیوز ڈیسک ) چین نے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں منعقدہ G-20اجلاس میں شرکت نہیں کی کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے۔
بھارت کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امریکہ سمیت جی 20ریسرچ انوویشن انیشیٹو اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین نے ریاست کے شہر ایٹا نگر میں مقامی قانون ساز اسمبلی کا بھی دورہ کیا۔چین اروناچل پر بھارت کے دعوے کو تسلیم نہیں کرتا اوراس کا کہناہے کہ یہ ریاست جنوبی تبت کا حصہ ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت مئی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ثقافت سے متعلقG-20اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کو سرینگر میں مجوزہ اجلاس سے روکنے کے لیے چین، ترکی اور سعودی عرب سمیت تمام جی 20رکن ممالک سے لابنگ کر رہے ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں جبکہ کشمیری قیادت، نوجوانوں، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوںسمیت ہزاروں کشمیری بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0