ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

سعودی عرب میں کشمیر اوورسیز فورم کااجلاس، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی جدوجہدجاری رکھنے کا عزم

       
مناظر: 577 | 28 Mar 2023  

 

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں کشمیر اوورسیز فورم کااجلاس ہوا جس میں عزم کیاگیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی جدوجہدجاری رہے گی۔
دارالحکومت ریاض میں جمعیت علمائے اسلام ف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا امتیاز عباسی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورکشمیر آپس میں لازم ملزوم ہیں دونوں کو کبھی بھی الگ نہیں کیا جاسکتا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو گھناؤنی سازش کر رہا ہے اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا.
اجلاس میں افتخار شاکر، ذاکر جذبی، افتخارعباسی، محمدرشید، سردار عاصم آفتاب ،انجنئیرشفیق اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر اجاگر کیا جائے اور اوورسیز میں مقیم پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرکے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں.

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0