جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

غازی آباد: بی جے پی لیڈر کی پٹائی،خواتین نے کپڑے پھاڑدیے

       
مناظر: 405 | 28 Mar 2023  

 

غازی آباد(نیوزڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں خواتین نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کی پٹائی کردی اور ان کے کپڑے پھاڑ دئے۔
سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں خواتین کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے مغربی یوپی کے سابق صدر رضوان خان میر کی پٹائی کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ویڈیو میں خواتین اور مردوں نے بی جے پی لیڈر کی پٹائی کررہے ہیں ۔لوگوں نے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اورتشدد سے اس کا سر سے خون بہہ رہا تھا۔ رضوان نے پولیس کی گاڑی کے قریب بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ بی جے پی لیڈر اور دوسری پارٹی کے درمیان دکان پر قبضے اور کرایہ کی وجہ سے اتوار کو جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوان کو لوگوں سے چھوڑایا۔ بی جے پی لیڈر کی شکایت پر پولیس نے شالیمار گارڈن تھانے میںمقدمہ درج کر کے 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0