منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کو مفلوک الحال بنانے کی سازش ، نامعلوم مسلح افراد نے سیب کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے

       
مناظر: 900 | 28 Mar 2023  

 

سرینگر (نیو زڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو مختلف مقامات پر سیب کے درجنوں درخت کاٹ دیے ہیں جو بظاہر کشمیریوں کو معاشی طورپر کمزور کرنے کی ایک اورسازش ہے ۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کوبتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بعض شرپسندوں نے ضلع کے علاقوں کنڈی پورہ اور بیج بہاڑہ میں سیب کے باغات میں گھس کر درجنوں درختوں کو کاٹ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے کلہاڑی اور آری کا استعمال کرتے ہوئے سیب کے سو سے زائد درخت کاٹ ڈالے جو پھلوں سے لدے ہوئے تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سیب کے باغات ہی ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہیں۔ “درجنوں خاندانوںکا سیب کی فصل پر انحصار ہے اور درختوں کی کٹائی کی وجہ سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔”مقامی لوگوں نے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور اپنے نقصانات کے ازالے کامطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے سوال کیاکہ پورے علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کوئی کیسے ان کے سیب کے باغات کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وردی میں ملبوس نامعلوم ہندوتوا غنڈے کشمیر مخالف ان کارروائیوں میں ملوث ہیں جن کا واحد مقصد کشمیریوں کو ہراساں اور معاشی طورپر کمزور کرنا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0