ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

دن میں پانچ وقت نماز پڑھ کر سکون ملتا ہے، معروف بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

       
مناظر: 286 | 29 Mar 2023  

 

ممبئی نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکارہ ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویویان ڈیسینا کافی عرصے اسپاٹ لائٹ سے دور تھے، ان کے حوالے سے نہ کوئی خبر سامنے آئی تھی اور نہ ہی انہیں ڈراموں میں دیکھا گیا، افواہیں تھیں کہ اداکار نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے لیکن اب انہوں نے اس کی تصدیق کردی۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ویویان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ اسلامی طرز پر زندگی بسر کررہے ہیں۔ ویویان ڈیسینا نے کہا کہ ‘میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کے طور طریقوں پر زندگی گزارنا شروع کی’۔

اداکار نے کہا ‘مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے’۔

ویویان نےاپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ واضح رہے کہ ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں، یار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب ان کے قبول اسلام کی خبروں کے انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے شدید رد عمل شنید ہے اور انہیں انڈسٹری میں مزید کام نہ دینے پر اصرار کیا جا رہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0