ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

چندی گڑھ پریس کلب کی مودی سرکار کے BBCپنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ معطل کرنے کی مذمت

       
مناظر: 222 | 29 Mar 2023  

 

چنڈی گڑھ29 مارچ(نیو زڈیسک )بھارت میں چنڈی گڑھ پریس کلب نے مودی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، مبصرین اور میڈیا تنظیموں خصوصا بی بی سی پنجابی نیوز سروس کے ٹوئٹر اکائونٹس کی معطلی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چنڈی گڑھ پریس کلب کے صدر سوربھ دگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کی درخواست پر ٹوئٹر انتظامیہ نے متعدد صحافیوں ، مبصرین اور میڈیاتنظیموں کے اکائونٹس کو بلاک کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی پنجابی نیوز سروس کے ٹوئٹر اکائونٹ کو بلاک کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے بھارت میں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر ایک حملہ قراردیا۔ سوربھ دگل نے صحافیوں اور میڈیا گروپوں کے ٹوئٹر اکائونٹس کی فوری بحالی اور سرکاری اداروں کی طرف سے صحافیوںکو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0