ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

این ڈی پی کا وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مقبوضہ کشمیر، چندی گڑھ میں جی۔ 20 سربراہ اجلاسوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

       
مناظر: 247 | 30 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ):کینیڈا کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) نے کینیڈین حکومت سے مقبوضہ کشمیر اور چندی گڑھ، پنجاب میں ہونے والے جی ۔20 سربراہ اجلاسوں کا بائیکاٹ کرنے اور اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی اور کینیڈا کے قانون سازوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں کے کینیڈا کے سفر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا ( ڈبلیو ایس او ) نے بھی اس مطالبے کی حمایت کی ہے ۔این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور لبرل حکومت سے کشمیر اور چندی گڑھ میں ہونے والے جی ۔20 سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بی جے پی کی دھمکیوں کے پیش نظر کینیڈا کے اندر اور باہر کینیڈین شہریوں کی حفاظت پر بھی زور دیا۔ جی ۔20سربراہی اجلاس کے بائیکاٹ کے این ڈی پی کے مطالبے کی ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا نے بھی حمایت کی ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کینیڈا میں منتخب نمائندوں کو دھمکیوں کے تناظر میں ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کےصدر تیجندر سنگھ سدھو کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 کے بعد سے بی جے پی حکومت کے تحت بھارت میں اقلیتی برادریوں بشمول مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر پر کمیونٹیز پر حملوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو قانونی کارروائی کے خطرے، گندی مہمات اور سوشل میڈیا پر دھمکیوں، اور یہاں تک کہ جسمانی حملوں کی دھمکیوں کی وجہ سے سیلف سنسر کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے بارہا بھارت میں انسانی حقوق کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جس میں ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے گروپ بھی شامل ہیں جنہیں بھارت میں اپنی کارروائیاں روکنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0