جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان پر کبھی قبضہ نہیں کیا جا سکتا: اسرائیلی تجزیہ کار کا اعتراف

       
مناظر: 255 | 31 Mar 2023  

تل ابیب(نیو زڈیسک ) اسرائیل کی ایک خاتون نے پوری دنیا کے سامنے اعتراف کر لیا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان پر کبھی قبضہ نہیں کر سکتا ۔
اسرائیلی خاتون نے اسکی وجہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین جغرافیہ کے لحاظ سے ایسی ہے کہ اس پر کہیں پہاڑ ہیں، کہیں دریا، کہیں میدان تو کہیں گلیشئیرز اس کے علاوہ پاکستان کا بہت بڑا علاقہ صحرائی ہے۔ دنیا کی کوئی فوج ایسی نہیں جو ان تمام طرح کے علاقوں میں ایک ہی وقت میں جنگ لڑ سکے۔
اسرائیلی خاتون نے ایک وجہ یہ بتائی کہ تمام پاکستانی جنگجو نسلوں سے ہیں، پنجابی، پٹھان، بلوچی اور سندھی سبھی کے آباوٴاجداد جنگجو لوگ تھے اور موجودہ نسلیں بھی وہی خون رکھتی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سب پاکستانی قومی اخوت کے جذبہ میں جکڑے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم ملک کی خاطر لڑنے مرنے کو تیار ہے۔ کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں آنے والی فوج کو پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ بیس کروڑ پاکستانی عوام کا بھی سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ پاکستانی عوام اپنی فوج سے پیار کرتی ہے اور ہمیشہ فوج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

خاتون نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 1948ء میں جب بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پختونوں نے بھارتی فوج کو کشمیر کے بڑے علاقے سے نکال بھگایا۔
اسرائیل سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بہت طاقتور اور منظم ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوج جو کہ دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے کو شکست دینا ناممکن ہے۔
اسرائیلی خاتون نے پاکستان کے ناقابلِ شکست ہونے کی سب سے اہم وجہ یہ بتائی کہ پاکستان کی اساس نظریہ اسلام ہے یعنی پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس لیے پوری دنیا کے مسلمانوں کو پاکستان سے جذباتی وابستگی ہے اورپاکستان کے عوام اسلام کے نام پر کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں اور پاکستانی اسلام کے لیے کسی بھی طرح کے حالات میں رہ سکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0