اتوار‬‮   29   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پارلیمانی اجلاس کے دوران BJPرکن اسمبلی ’’پورن مواد‘‘ دیکھتا پکڑا گیا

       
مناظر: 279 | 31 Mar 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں پارلیمانی اجلاس کے دوران انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن اسمبلی مبینہ طور پر اپنے موبائل فون پر غیر اخلقامی مواد دیکھتے ہوئے پائے گئے، جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو نے عوامی غم و غصے اور تنقید کو جنم دیا ہے۔ جادھو لال ناتھ شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے باغباسہ حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مبینہ طور پر یہ واقعہ اسمبلی میں ریاستی بجٹ سے متعلق امور پر بحث کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو جادو ناتھ کے پیچھے بیٹھے کسی نامعلوم شخص نے ریکارڈ کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے فون پر ویڈیو کلپس کی فیڈ اسکرول کرتے ہوئے توقف کرتے ہیں اور دھیان سے ایک کلپ دیکھتے ہیں جو کہ فحش نظر آتا ہے۔ اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین نے کہا، ”سوشل میڈیا پر ہر طرح کی چیزیں وائرل ہوتی ہیں۔ حقائق معلوم کیے بغیر میں اس پر کارروائی نہیں کر سکتا۔ مجھے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔“
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی نے ایم ایل اے سے وضاحت طلب کی ہے اور انہیں طلب کیا ہے۔ جادھو ناتھ نے ابھی تک الزامات یا ویڈیو کا جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد اسمبلی احاطے سے چلے گئے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بی جے پی کا کوئی لیڈر کسی عوامی مقام پر پورن دیکھتے ہوئے پکڑا گیا ہو۔ 2012 میں کرناٹک میں اس وقت کی بی جے پی حکومت کے دو وزراء کو ریاستی اسمبلی کے اندر اپنے فون پر فحش کلپس دیکھنے کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ وزراء لکشمن ساودی اور سی سی پاٹل کو بعد میں پارٹی نے کسی بھی غلط کام کی تحقیقات کے بعد دوبارہ بحال کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0