\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت: رام نوامی تہوار پر ہندو انتہا پسندوں کے مساجد اور مزاروں پر حملے

       
مناظر: 772 | 31 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کی مختلف ریاستوں میں رام نوامی تہوار کے موقع پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا،گجرات، بہار، بنگال اور حیدرآباد سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں انتہا پسندوؤں نے رام نوامی تہوار کے موقع پر مساجد اور مزاروں پر حملے کیے۔
مہاراشٹرا میں انتہا پسند ہندو نوجوان پولیس کی سرپرستی میں مزار میں ہندوتوا کا جھنڈا لہراتا رہا۔ ادھر گجرات میں پولیس سرپرستی میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے باعث متعدد افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال جاپہنچے۔