سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
فوجیوں نے حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے سری نگر، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، جموں اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میںتلاشی آپریشن شروع کیا۔
دریں اثناضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں دو طالب علم حنان احمد اور شاکر احمد گھر سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔لاپتہ طالب علموں کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ دونوں 29 مارچ سے لاپتہ ہیں۔
کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بھارتی فوج کا پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آپریشن شروع
مناظر: 612 | 31 Mar 2023